احمد آباد، 30جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) سوراشٹر کے رسوخ والے رہنماؤں میں سے ایک اور گجرات کے پوربندر الیکشن سے سابق ایم پی وٹھل رڈاڈیا کا پیر کی صبح یہاں اپنے رہائش گاہ پر انتقال ہو گیا۔وہ 61 سال کے تھے اور گزشتہ ایک سال سے بیمار چل رہے تھے۔ان کے بیٹے اور گجرات کے وزیر سیاحت جییش رڈاڈیا نے بتایا کہ ان کی جسد خاکی لوگوں کے آخری دیدار کے لئے منگل کو راجکوٹ ضلع کے جام کھنڈورنا کے ایک چھاترواس بھون میں صبح سات بجے سے 12 بجے تک رہے گی۔وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کرکے کہان کہ پوربندر کے سابق ممبر پارلیمنٹ وٹھل بھائی رڈاڈیا کے انتقال کی خبر سن کر دکھ ہوا۔گجرات نے ایک شاندار کسان لیڈر کھو دیا ہے۔وہ کوآپریٹیو، تعلیم اور سیاست کے میدان میں اپنی شراکت کے لئے ہمیشہ یاد کئے جائیں گے۔ بھگوان ان کے خاندان کے اراکین کو برداشت کی طاقت دیں۔وزیر اعلی وجے روپانی نے ٹویٹ کرکے کہا کہ سینئر بی جے پی لیڈر سٹر وٹھل بھائی رڈاڈیا کے انتقال کی خبر سن کر دکھ پہنچا۔میں ان کے خاندان اور دوستوں کے تئیں تعزیت اظہارکرتا ہوں۔سوراشٹر کے کسانوں کے درمیان مضبوط بنیاد والے اور گجرات کے کوآپریٹیو علاقے کی اہم ہستی رڈاڈیا نے 1993 سے دھوراجی اسمبلی حلقہ کی پانچ بار نمائندگی کی تھی۔وہ 2009 میں کانگریس کے ٹکٹ پر پوربندر سے لوک سبھا کے لئے منتخب گئے تھے۔ 2013 میں وہ بی جے پی میں شامل ہو گئے اور ضمنی انتخابات میں پھر وہ لوک سبھا کے لئے منتخب ہوئے۔رڈاڈیا نے 2014 کے عام انتخابات میں اپنی سیٹ بچائے رکھی۔انہوں نے افکو کے ڈائریکٹر اور راجکوٹ ضلع کوآپریٹیوبینک کے صدرکے طورپربھی اپنی خدمت انجام دی تھی۔